QR CodeQR Code

افغانستان میں طاقت کے بل پر قبضہ کرنے والی حکومت قابل قبول نہیں، منصور احمد

7 Aug 2021 09:25

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افغانستان میں پاکستان کے سفیر کا کہنا تھا کہ ہم اشرف غنی کی حکومت کو افغانستان کی نمائندہ حکومت سمجھ کر اس کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان اور افغان حکومت سمیت پوری دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ اسے افغانستان میں طاقت کے بل پر قبضہ کرنے والی حکومت قابل قبول نہیں۔ منصور احمد خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اشرف غنی کی حکومت کو افغانستان کی نمائندہ حکومت سمجھ کر اس کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں سیاسی مفاہمت کے ذریعے سب افغانوں کے لیے یکساں قابل قبول حکومت چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 947169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947169/افغانستان-میں-طاقت-کے-بل-پر-قبضہ-کرنے-والی-حکومت-قابل-قبول-نہیں-منصور-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org