QR CodeQR Code

کوئٹہ، سول ہسپتال میں ویکسینیشن کے جعلی اندراج کا نوٹس، ویکسی نیشن کا عمل بند

7 Aug 2021 16:55

عوام الناس کیجانب سے کثیر شکایات موصول ہونے پر وزارت صحت بلوچستان نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ویکسی نیشن کا عمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت صحت بلوچستان کی جانب سے سول ہسپتال کوئٹہ میں ویکسی نیشن میں بے ضابطگی اور جعلی ادراج کے باعث ویکسین لگوانے کے عمل کو روکتے ہوئے ویکسی نیشن سینٹر عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری شدہ اعلامیے کے مطابق عوام الناس کی جانب سے کثیر شکایات موصول ہونے پر فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سول ہسپتال کی انتظامیہ ویکسی نیشن سینٹر کو اچھی طرح سنبھالنے میں ناکام رہی ہے۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں ویکسی نیشن کا عمل تا حکم ثانی بند رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی وزارت صحت نے معاملے کی جانچ پڑتال کا بھی حکم دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 947237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947237/کوئٹہ-سول-ہسپتال-میں-ویکسینیشن-کے-جعلی-اندراج-کا-نوٹس-ویکسی-نیشن-عمل-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org