QR CodeQR Code

جازان، جارح سعودی فوجی اتحاد کیخلاف صنعاء فورسز کی وسیع کارروائی

7 Aug 2021 22:39

یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے آج صبح جارح ملک سعودی عرب کی سرحدی حدود میں واقع جازان پر وسیع جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا جسکے دوران کم از کم 15 جارح فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی خبررساں ایجنسی الاعلام الحربی کے مطابق یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے جارح ملک سعودی عرب کے اندر وسیع جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے سعودی سرحدی حدود میں واقع علاقہ جازان پر زمینی کارروائی کرتے ہوئے متعدد سعودی چیک پوسٹوں پر قبضہ اور جارح فورسز کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ اس کارروائی میں جارح سعودی فوجی اتحاد کے کم از کم 15 فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن یمنی صوبے صعدہ اور سعودی سرحدی علاقے جازان کے درمیان 4 گھنٹوں تک جاری رہا جس میں جارح سعودی اتحاد کو جانی کے ساتھ ساتھ بھاری مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔



دوسری جانب جارح سعودی فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمنی صوبے مأرب کے 7 مقامات کو بھی اپنی بمباری کا نشانہ بنایا ہے جس کے دوران یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے زیادہ تر ہوائی حملے رحبہ اور صراوح کے متعدد مقامات پر کئے گئے۔ علاوہ ازیں صوبہ صعدہ کے شہر شدا پر ہونے والے جارح سعودی فوجی اتحاد کے توپخانے و میزائل حملوں میں 7 غیر فوجی یمنی شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 947304

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947304/جازان-جارح-سعودی-فوجی-اتحاد-کیخلاف-صنعاء-فورسز-کی-وسیع-کارروائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org