QR CodeQR Code

پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی، وزیر داخلہ

8 Aug 2021 14:52

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنیوالی چینی کمپنیوں کی سکیورٹی کو فُول پروف بنائیں گے، پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور منصوبہ کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور منصوبہ کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ پہنچے اور وزیر داخلہ سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے مابین پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پر بھی بات چیت ہوئی اور واقعے کی تحقیقات کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنیوالی چینی کمپنیوں کی سکیورٹی کو فُول پروف بنائیں گے، پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور منصوبہ کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سی چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں، چینی شہریوں کو سہولیات پر وزرات داخلہ کا مشکور ہوں۔


خبر کا کوڈ: 947371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947371/پاکستان-اور-چین-کے-درمیان-تعلقات-میں-کوئی-طاقت-رکاوٹ-نہیں-بن-سکتی-وزیر-داخلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org