0
Saturday 27 Aug 2011 06:37

چوک اعظم ضلع لیہ میں یوم القدس و استحکام پاکستان ریلی، مختلف مذہبی و طلباء تنظیموں کی بھرپور شرکت

چوک اعظم ضلع لیہ میں یوم القدس و استحکام پاکستان ریلی، مختلف مذہبی و طلباء تنظیموں کی بھرپور شرکت
لیہ:اسلام ٹائمز۔ چوک اعظم ضلع لیہ میں یوم القدس و استحکام پاکستان کا ریلی کاانعقاد کیا گیا، جس میں آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم سمیت مختلف مذہبی و طلباء تنظیموں کی جانب سے بھرپور شرکت کی گئی، شرکاء نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی، تفصیلات کے مطابق رہبر کبیر امام خمینی رہ کے فرمان کے مطابق جمعة الوداع کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح چوک اعظم ضلع لیہ میں بھی یوم القدس و استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی، ریلی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت المسلمین کے علاوہ جماعت اسلامی، اسلامی جمعیت طلبا، تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، متحدہ شہری اتحاد اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی، ریلی کے تمام شرکاء نے القدس کی آزادی اور استحکام پاکستان کیلئے جبکہ اسرائیل و امریکا کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔
 اس سے قبل نماز جمعتہ الوداع کے بعد مذہبی و طلباء تنظیموں کے کارکن مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے مینار پاکستان چوک پر اکھٹے ہوئے جہاں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی طرف سے نیر عباس حیدری، مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے مولانا غلام شبیر، منہاج القرآن یوتھ ونگ کی طرف سے محمد شاہد، اسلامی جمعیت طلباء کی طرف سے شعیب اقبال اور جماعت اسلامی کے رہنماء نے ریلی کے شرکاء سے خطاب میں استحکام پاکستان، قبلہ اول کی آزادی اور مختلف مسلم ممالک میں امت مسلمہ کو درپیش خطرات پر روشنی ڈالی، اس موقع پر مقررین نے پاکستان کے حکمرانوں کی امریکہ نواز پالیسیوں اور مسلم ممالک میں ڈھائے جانے والے مظالم پر اقوام متحدہ کے دوہرے کردار پر شدید تنقید کی، ریلی کے شرکاء اور مقررین کا مطالبہ تھا کہ امت مسلمہ قبلہ اول کی آزادی، پاکستان کو درپیش چیلنجز اور مختلف مسلم ممالک میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مداخلت کے خاتمے کے لئے متحد ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 94738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش