QR CodeQR Code

ایف آئی اے کوئٹہ کی عمارت میں آگ لگ گئی، ریکارڈ جلنے کا خدشہ

8 Aug 2021 17:35

کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر واقع ایف آئی اے کے مرکزی دفتر میں آج دوپہر کو آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاعات ملی ہیں کہ ایف آئی اے کا ریکارڈ آگ کی زد میں آکر جل گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کوئٹہ کے مرکزی دفتر کی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر واقع ایف آئی اے کے مرکزی دفتر میں آج دوپہر کو آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاعات کے مطابق آگ نے متعدد کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کی وجہ سے پوری عمارت میں آگ پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر موقع پر آگ پر قابو پا لیا، تاہم اطلاعات ملی ہیں کہ ایف آئی اے کا ریکارڈ آگ کی زد میں آکر جل گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 947388

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947388/ایف-آئی-اے-کوئٹہ-کی-عمارت-میں-آگ-لگ-گئی-ریکارڈ-جلنے-کا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org