0
Sunday 8 Aug 2021 18:26

کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے جلسے کا انعقاد، پی پی چیئرمین کا خطاب

کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے جلسے کا انعقاد، پی پی چیئرمین کا خطاب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے پی پی پی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ ہمارے ساتھ ہیں، ہم بلوچستان کے ہر ضلع میں پہنچیں گے۔ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے، جو بلوچستان اور لوگوں کے حقوق کا دفاع کرسکتی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام جان چکی ہے کہ تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی، تاریخی بے روزگاری اور تاریخی غربت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آپ لوگ ہمارا ساتھ دیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی۔ ہم سب شانہ بشانہ رہے ہیں اور مل کر کام کریں گے۔ آنے والے عام انتخابات میں پورے ملک اور بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور بلوچستان کے عوام کا رشتہ آج کا نہیں بلکہ تین تین نسلوں کا رشتہ ہے۔ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آپ نے ایک بار پھر صدر آصف علی زرداری کا ساتھ دیا تھا اور ہم نے تیسری دفعہ تاریخ رقم کی۔
خبر کا کوڈ : 947401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش