0
Sunday 8 Aug 2021 19:40

نوجوان قوم کا اثاثہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، ارباب لیاقت ہزارہ

نوجوان قوم کا اثاثہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، ارباب لیاقت ہزارہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوجوان نسل ہر قوم کا اثاثہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، مگر افسوس کا مقام ہے کہ ہمارا معاشرہ نوجوانوں کی قابلیت کو ضائع کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر جوانوں کی قابلیت کا بروقت تعین کیا جائے تو اس کی بہتری پر کام کیا جا سکتا ہے، جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل نے جوانوں کو قوم کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیڈرز کی اولین ترجیح جوانوں کی قابلیت کو ابھارنا اور اسے نکھارنا ہونی چاہیئے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے عمائدین اس بات کی طرف توجہ نہیں دیتے اور ہم قابل اور ہنرمند نوجوانوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 947414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش