0
Sunday 8 Aug 2021 21:41

نگر ضمنی الیکشن، اسلامی تحریک کے امیدوار محمد ایوب وزیری کامیاب

نگر ضمنی الیکشن، اسلامی تحریک کے امیدوار محمد ایوب وزیری کامیاب
اسلام ٹائمز۔ نگر ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق اسلامی تحریک کے امیدوار محمد ایوب وزیری کامیاب ہو گئے ہیں۔ تمام 42 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق اسلامی تحریک کے ایوب وزیری نے 5341 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ذوالفقار علی بہشتی 5062 ووٹ لے کر دوسرے اور پیپلزپارٹی کے جاوید حسین 4194 ووٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں نگر کے اس حلقے میں پیپلزپارٹی کے امجد حسین کامیاب ہوئے تھے۔ موجودہ اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ نے جی بی اے 4 نگر 2 اور جی بی اے 01 گلگت 01 کے دو حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیا اور دونوں حلقوں میں کامیاب ہوئے۔ بعد میں امجد ایڈووکیٹ نے گلگت کا حلقہ اپنے پاس رکھا اور نگر کی نشست خالی کر دی۔ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ نے 6104 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ اسلامی تحریک کے ایوب وزیری 5606 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی کے ذوالفقار بہشتی تیسرے نمبر پر رہے تھے۔ آج اتوار کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں حیران کن طور پر پیپلزپارٹی تیسری پوزیشن پر چلی گئی جبکہ اسلامی تحریک پہلے اور تحریک انصاف دوسرے نمبر پر رہی۔
خبر کا کوڈ : 947433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش