0
Sunday 8 Aug 2021 22:19

نگر، اسلامی تحریک کے کارکنوں کا جشن، تحریک انصاف کے کارکنوں کا دھرنا

نگر، اسلامی تحریک کے کارکنوں کا جشن، تحریک انصاف کے کارکنوں کا دھرنا
اسلام ٹائمز۔ نگر میں اسلامی تحریک کے کارکنوں نے ڈی آر او آفس کے باہر جشن منانا شروع کر دیا جبکہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے دھرنا دیدیا ہے۔ نگر ضمنی الیکشن میں تمام پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق اسلامی تحریک کے امیدوار ایوب وزیری کامیاب ہوئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ذوالفقار علی بہشتی دوسرے نمبر پر رہے۔ نتائج سامنے آنے کے بعد آئی ٹی پی کے کارکنوں نے جشن منانا شروع کر دیا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے درجنوں کارکن بھی ڈی آر او آفس کے باہر جمع ہیں اور کے کے ایچ پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے دھرنے کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے ڈی آر او آفس کے گھیرائو کے باعث تصادم کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 947435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش