QR CodeQR Code

الناصریہ، قابض امریکی فوج کا ایک اور لاجسٹک قافلہ بم حملے میں تباہ

8 Aug 2021 23:12

مقامی میڈیا کیمطابق عراق میں ناجائز طور پر قابض امریکی فوج کا ایک اور لاجسٹک قافلہ آج جنوبی شہر الناصریہ میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراق میں ناجائز طور پر قابض امریکی فوج کے ایک اور قافلے پر بم حملہ کیا گیا ہے۔ مزاحمتی محاذ کے قریبی چینل صابرین نیوز نے اطلاع دی ہے کہ امریکی فوج کا یہ لاجسٹک قافلہ جنوبی شہر ناصریہ میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرایا جس سے قافلے میں شامل متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سامان سمیت جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ قافلہ امریکی فوج کے لئے عسکری سازوسامان لے کر کویت سے جریشان نامی سرحدی گذرگاہ کے ذریعے عراق میں داخل ہوا تھا جو بغداد کے کنٹرول سے باہر ہے۔


خبر کا کوڈ: 947440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947440/الناصریہ-قابض-امریکی-فوج-کا-ایک-اور-لاجسٹک-قافلہ-بم-حملے-میں-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org