QR CodeQR Code

کورونا کیسز بڑھے تو دوبارہ جزوی لاک ڈاؤن لگے گا، ناصر حسین شاہ

8 Aug 2021 23:59

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ محرم کے لئے سندھ حکومت اور وفاق سے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے، انڈور مجالس کی اجازت ہے تاہم فاصلے اور ماسک پہننا لازم ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں کمی آئی ہے، ہمیں سپورٹ کرنے کے بجائے تنقید کی جاتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ ہوا اور کیسز بڑھے تو دوبارہ جزوی لاک ڈاؤن لگے گا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جو فیصلے کئے این سی او کی تجاویز کو مد نظر رکھ کر کئے، ضرورت محسوس ہوئی تو زیادہ سخت لاک ڈاؤن لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس اوپیز پر باقاعدہ عمل درآمد کروانا ہمیں بہت مشکل ہوا، لوگوں کو اکسایا گیا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ محرم کے لئے سندھ حکومت اور وفاق سے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے، انڈور مجالس کی اجازت ہے تاہم فاصلے اور ماسک پہننا لازم ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 947451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947451/کورونا-کیسز-بڑھے-دوبارہ-جزوی-لاک-ڈاو-ن-لگے-گا-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org