QR CodeQR Code

حیدرآباد میں دو سال قبل سیل کیا گیا امام بارگاہ کھلوا دیا گیا

9 Aug 2021 06:00

امام بارگاہ میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ایس یو سی سندھ نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت ملک بھر میں عزاداری کے جلوس ہر صورت برآمد ہونگے، عزاداری پر نہ پہلے کبھی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ آئندہ کریں گے، حکومت علماء کرام اور عزاداروں پر مقدمات بناکر عزاداری نہیں رکوا سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے شہر حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کے مکرانی محلہ میں دو سال سے سیل شدہ امام بارگاہ کو ایام عزا کی آمد سے قبل شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید اسد زیدی قمی نے انجمن امامیہ قدم گاہ کے تعاون سے کھلوا دیا ہے جبکہ اس موقع پر عزاداری امام حسین (ع) بھی برپا کی۔ انجمن امامیہ کے صدر سید ساجد حسین، جنرل سیکرٹری مرزا صادق علی، علامہ اسد رضا نعیمی، سید معظم علی جہانیاں، مولانا علی محمد شاکر اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعدازاں گفتگو کرتے ہوئے علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت ملک بھر میں عزاداری کے جلوس ہر صورت برآمد ہونگے، عزاداری پر نہ پہلے کبھی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ آئندہ کریں گے، حکومت علماء کرام اور عزاداروں پر مقدمات بناکر عزاداری نہیں رکوا سکتی۔


خبر کا کوڈ: 947472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947472/حیدرا-باد-میں-دو-سال-قبل-سیل-کیا-گیا-امام-بارگاہ-کھلوا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org