0
Monday 9 Aug 2021 10:56

کراچی، کورونا کیسز کی شرح 21 فیصد سے زیادہ

کراچی، کورونا کیسز کی شرح 21 فیصد سے زیادہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب لگائے گئے لاک ڈاؤن میں  آج سے نرمی کر دی گئی ہے جبکہ شہر قائد کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔  آج سے سندھ بھر میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے، ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کل کے مقابلے میں آج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 6 ہزار331 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 1355 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.91فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدرآباد میں 1360 ٹیسٹ میں سے 162 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں میں کورونا کی شرح 4.02 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے، سندھ کےمختلف اضلاع میں 7 ہزار 714 ٹیسٹ میں سے 310 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق سامنے ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 947502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش