0
Monday 9 Aug 2021 15:22

کوئٹہ، بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حلف برداری

کوئٹہ، بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حلف برداری
اسلام ٹائمز۔ جسٹس نعیم اختر افگن نے بلوچستان کی عدالت عالیہ کے نئے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق آج کوئٹہ میں نئے چیف جسٹس بلوچستان کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں جسٹس نعیم اختر افگن نے بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ بلوچستان کے گورنر سید ظہور احمد آغا نے اُن سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 947570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش