0
Monday 9 Aug 2021 21:01

کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست جمع

کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست جمع
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعت کے ارکان عدالتی حکم کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے بجلی گھر تھانہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے اپوزیشن ارکان کی درخواست پر حکم صادر کیا ہے کہ بلوچستان کے پہلے بجٹ سیشن میں بدنظمی اور 3 اپوزیشن ارکان کو زخمی کروانے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر ملک اسکندر ایڈووکیٹ اور دیگر ارکان نے تھانہ بجلی گھر میں وزیراعلیٰ کے خلاف عدالت کا فیصلہ پیش کرتے ہوئے ایف آئی آر کی درخواست جمع کروا دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 947619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش