QR CodeQR Code

سعودی شاہی عدالت کیجانب سے فلسطینی مزاحمتی محاذ کے فلسطینی و اردنی حامیوں کو 6 ماہ تا 22 سال قید کی سزا

9 Aug 2021 22:04

شہاب نے فلسطینی مزاحمتی محاذ کے قید حامیوں کے خاندانوں سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان 69 افراد کیخلاف سعودی شاہی رژیم کیجانب سے دائر "دہشتگردی" کے مقدمے کی سماعت ہنوز جاری ہے جبکہ محمد العابد، محمد البنا، جمال الداھوی، ایمن صلاح، محمد ابوالرب اور موسی ابو حسين کو بالترتيب 22، 20، 15، 19، 18 اور 4 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی شاہی عدالت نے اپنی جیلوں میں ایک عرصے سے قید فلسطینی مزاحمتی محاذ کے حامیوں کو فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی حمایت کے جرم میں 6 ماہ سے لے کر 22 سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے اس حوالےسے لکھا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ کی حمایت کے جرم میں سعودی جیلوں میں قید فلسطینی و اردنی شہریوں کے خلاف آج تشکیل پانے والی سعودی شاہی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حماس کے ساتھ تعلقات کے جرم میں فلسطینی شہریوں محمد العابد کو 22 اور محمد البناء کو 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

سعودی عرب میں قید مزاحمتی محاذ کے حامیوں کی اردنی آزادی کمیٹی کے سربراہ خضر المشائخ نے اس حوالے سے شہاب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض کی ایک عدالت نے فلسطینی مزاحمتی محاذ کے 69 فلسطینی و اردنی حامیوں کو حماس کی حمایت کے جرم میں قید کی سزائیں سنائی ہیں جن میں سب سے کم 6 ماہ اور زیادہ سے زیادہ 22 سال قید شامل ہے جبکہ اس دوران سعودی شاہی عدالت کی جانب سے ہر قیدی کے صرف 1 ہی رشتہ دار کو عدالت میں آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ شہاب نے فلسطینی مزاحمتی محاذ کے قید حامیوں کے خاندانوں سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان 69 افراد کے خلاف سعودی شاہی رژیم کی جانب سے دائر "دہشتگردی" کے مقدمے کی سماعت ہنوز جاری ہے جبکہ محمد العابد، محمد البنا، جمال الداھوی، ایمن صلاح، محمد ابوالرب اور موسی ابو حسين کو بالترتيب 22، 20، 15، 19، 18 اور 4 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 947627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947627/سعودی-شاہی-عدالت-کیجانب-سے-فلسطینی-مزاحمتی-محاذ-کے-اردنی-حامیوں-کو-6-ماہ-22-سال-قید-کی-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org