QR CodeQR Code

محرم الحرام ہمیں صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے، سیمسن سلامت

9 Aug 2021 22:34

پاکستان عزاداری کونسل کے زیراہتمام منعقدہ امن کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے رواداری تحریک کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کا کسی مذہب یا مسلک سے تعلق نہیں ہے۔ رواداری تحریک کے زیر اہتمام ملک بھر میں امن کانفرنس منعقد کی جارہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو امن کا پیغام دیا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ رواداری تحریک پاکستان کے چیئرمین سیمسن سلامت نے کہا ہے کہ پرامن پاکستان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے، ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا، محرم الحرام ہمیں صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے، شدت پسندوں کا کسی مذہب یا مسلک سے تعلق نہیں ہے۔ رواداری تحریک کے زیر اہتمام ملک بھر میں امن کانفرنس منعقد کی جارہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو امن کا پیغام دیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عزاداری کونسل کے زیراہتمام سالانہ رواداری امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، علامہ ڈاکٹر محمد ارشد علی بلوچ، علامہ ابوبکر عثمان الازہری، پروفسیر عبدالماجد وٹو، علامہ عبدالحنان حیدری، راو عبد القیوم شاہین، سیدہ عابدہ بخاری، صائمہ علی، حاجی مظہر جاوید سیال، شیخ صلاح الدین، الحاج محمد اشرف قریشی، بشارت عباس قریشی، قاری ہدایت اللہ رحمانی، نادر خان، ڈاکٹر فارو ق لنگاہ، فرحان الحق حقانی، صدیق قریشی، عیسی بھٹہ، اکرم نوری، سلیم درباری، پیر عبید صدر پوری، خواجہ عزیز الحسن، شکنتلہ دیوی، سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے مزید کہا کہ بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے جس کے لئے متحد ہوکر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 947632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947632/محرم-الحرام-ہمیں-صبر-اور-برداشت-کا-درس-دیتا-ہے-سیمسن-سلامت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org