QR CodeQR Code

سندھ میں 2 ہزار روپے میں ڈومیسائل بن رہے تھے، خواجہ اظہارالحسن

9 Aug 2021 22:47

سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران متحدہ رہنما نے کہا کہ حکومت اور پولیس جعلی ڈومیسائل بننے پر خاموش ہیں، سندھ حکومت نے عدالت میں تسلیم کیا جعلی ڈومیسائل بن رہے ہیں، جعلی ڈومیسائل بننے پر اب تک کوئی ایف آئی آر نہیں ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ سندھ میں 2 ہزار روپے میں ڈومیسائل بن رہے تھے، اسکی روک تھام ہوئی۔ انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کورٹ میں کیس چلنا حکومت کے لئے شرمندگی کا باعث ہے، حکومت اور پولیس جعلی ڈومیسائل بننے پر خاموش ہیں، سندھ حکومت نے عدالت میں تسلیم کیا جعلی ڈومیسائل بن رہے ہیں، جعلی ڈومیسائل بننے پر اب تک کوئی ایف آئی آر نہیں ہوئی ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جو جعلی ڈومیسائل بنے وہ ابھی تک منسوخ کیوں نہیں ہوئے؟ انہوں نے کہا کہ 500 نیب زدہ افسران سندھ میں حکومتی نشستوں پر براجمان ہیں، پیٹرول، دواؤں کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کا جینا اجیرن کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 947635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947635/سندھ-میں-2-ہزار-روپے-ڈومیسائل-بن-رہے-تھے-خواجہ-اظہارالحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org