0
Monday 9 Aug 2021 22:51

محرم الحرام، سکردو میں 533 پولیس اہلکار تعینات ہونگے، 7 امام بارگاہیں انتہائی حساس قرار

محرم الحرام، سکردو میں 533 پولیس اہلکار تعینات ہونگے، 7 امام بارگاہیں انتہائی حساس قرار
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام 2021ء کے سلسلے میں ضلع پولیس سکردو نے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں۔ تمام پولیس آفسیران اور جوان اس مذہبی ایام میں اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر کریں گے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلع سکردو میں موجود کل 467 مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزاء مختلف اوقات میں منعقد ہوں گی، ان مقامات میں سے 7 امام بارگاہوں کو انتہائی حساس، 61 کو حساس اور 399 کو نارمل قرار دیا گیا۔ ہر مساجد اور امام بارگاہوں میں دوران مجالس پولیس نفری کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر العباس سکاوٹس اور مقامی رضاکار بھی پولیس کی مدد کریں گے۔ محرم الحرام کی مجالس کی سیکورٹی کے لیے ضلع پولیس , اے آر پی، ایس پی یو کے کل 533 پولیس اہلکار تعینات ہونگے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران ایس پی سکردو ماریہ مصطفیٰ نے تمام پولیس چیک پوسٹوں پر بھی سخت چکینگ کی ہدایات دی ہیں۔ ایس پی سکردو  نے اس موقع پر تمام حفاظتی اقدامات عمل میں لاکر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تمام پولیس اہلکاروں کو جانفشانی سے ڈیوٹی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 947637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش