QR CodeQR Code

افغانستان کی صورتحال پر دوحہ میں 3 روزہ بات چیت آج شروع ہو گی

10 Aug 2021 10:32

اجلاس میں افغانستان کے قومی مصالحتی کمیشن کے سربراہ عبداللّٰہ عبداللّٰہ اور افغان طالبان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی صورتحال پر دوحہ میں 3 روزہ بات چیت آج شروع ہو گی، روسی میڈیا کے مطابق افغانستان کے معاملے پر دوحہ اجلاس اقوام متحدہ اور امریکا کے تعاون سے شروع ہو رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اجلاس کا مقصد تشدد میں کمی اور مذاکرات کی بحالی ہے۔ اجلاس میں افغانستان کے قومی مصالحتی کمیشن کے سربراہ عبداللّٰہ عبداللّٰہ اور افغان طالبان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 947711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947711/افغانستان-کی-صورتحال-پر-دوحہ-میں-3-روزہ-بات-چیت-ا-ج-شروع-ہو-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org