QR CodeQR Code

بلوچستان کیلئے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا ملزم لاہور سے گرفتار

10 Aug 2021 16:39

ملزم نے ٹریفک پولیس بلوچستان کے نام سے جعلی ویب سائٹ بنا کر متعدد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس بھی ایشو کر رکھے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کوئٹہ سرکل نے سینکڑوں جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے ٹریفک پولیس بلوچستان کے نام سے جعلی ویب سائٹ بنا کر متعدد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس بھی ایشو کر رکھے ہیں۔ مزید معلومات کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی اے کو متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید اطلاعات ملی ہیں کہ ملزم لاہور کا رہائشی ہے اور اس نے عدالت سے گرفتاری سے قبل ہی ضمانت حاصل کر رکھی تھی، جسے سیشن کورٹ کوئٹہ نے منسوخ کر دیا اور ایف آئی اے نے ملزم کو اس کی رہائشگاہ واپڈا ٹاؤن لاہور پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق ملزم پنجاب پولیس کا سپاہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 947798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947798/بلوچستان-کیلئے-جعلی-ڈرائیونگ-لائسنس-بنانے-والا-ملزم-لاہور-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org