0
Tuesday 10 Aug 2021 23:20

انصار حسینی نے کربلا میں ایثار و وفا کا ایسا باب رقم کیا جس کی مثال نہیں ملتی، علامہ حسن ظفر نقوی

انصار حسینی نے کربلا میں ایثار و وفا کا ایسا باب رقم کیا جس کی مثال نہیں ملتی، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ کربلا میں جناب سید الشہدا امام حسین (ع) اور ان کے رفقا کی قربانی نے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حق و صداقت کے پرچم کو سربلند کردیا، اسلام کی راہ میں کربلا والوں کی قربانیاں تاریخ بشریت کا ایک سنہرا باب ہیں۔ کراچی کے امام بارگاہ شریکتہ الحسینؑ میں محرم الحرام کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ انصار حسینی نے کربلا میں ایثار وفا کا ایک ایسا باب رقم کردیا جس کی مثال نہیں ملتی، کربلا دنیا بھر کے مظلوموں کو حوصلہ عطا کرتی ہے، کربلا عالم اسلام کے اختلاف نہیں بلکہ اتحاد وحدت کا مرکز ہے اور اسلام کے دفاع کا سب سے بڑا مورچہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 947860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش