QR CodeQR Code

طاغوتی طاقتوں کے آگے کبھی سر تسلیم خم نہیں کرنا چاہیئے، علامہ ناظر عباس تقوی

10 Aug 2021 23:34

عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف خطیب کا کہنا تھا کہ اسلام ایک خدا، ایک رسول اور ایک کتاب قرآن مجید کی بنیاد پر تمام مسلمانوں کو متحد کرتا ہے، کربلا کا واقعہ تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنما اور معروف خطیب علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ اسلام ایک مکمل دین ہے جو مسلمانوں میں اتحاد و یگانگت اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے قائم کرنے پر زور دیتا ہے، علماء و مشائخ عظام محرم الحرام میں امن محبت اور بھائی چارگی کے فروغ کا عملی درس دیں۔ امام بارگاہ جعفریہ کمپلکس گلشن حدید میں عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف خطیب کا کہنا تھا کہ اسلام ایک خدا، ایک رسول اور ایک کتاب قرآن مجید کی بنیاد پر تمام مسلمانوں کو متحد کرتا ہے، کربلا کا واقعہ تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے، جو اس بات کا درس دیتا ہے کہ اسلام دشمن اور طاغوتی طاقتوں کے آگے کبھی سر تسلیم خم نہیں کرنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 947867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947867/طاغوتی-طاقتوں-کے-آگے-کبھی-سر-تسلیم-خم-نہیں-کرنا-چاہیئے-علامہ-ناظر-عباس-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org