QR CodeQR Code

نون لیگ کے اندر 3 سال میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی، محمد زبیر

10 Aug 2021 23:39

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اختلافات ہماری پارٹی کا اندرونی مسئلہ ہیں، 2017ء سے نون لیگ کی قیادت کیلئے مشکلات پیدا ہوئیں، نون لیگ کی قیادت نے جو کہا اس پر عمل بھی کرکے دکھایا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے پارٹی اختلافات کو اندرونی مسئلہ قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران محمد زبیر نے کہا کہ نون لیگ میں 3 سال میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی، اختلافات ہماری پارٹی کا اندرونی مسئلہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اچھے بچے ہیں، ہم جوڑ توڑ کی سیاست کرتے تو جہانگیر ترین سے رابطہ کرتے۔ نون لیگی قیادت کے ترجمان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون کو ووٹ نواز شریف کے بیانیے کے لئے پڑے، ہم کسی قسم کے سمجھوتے کے بغیر الیکشن میں جانا چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ 2017ء سے نون لیگ کی قیادت کے لئے مشکلات پیدا ہوئیں، نون لیگ کی قیادت نے جو کہا اس پر عمل بھی کرکے دکھایا۔ محمد زبیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت نواز شریف کو واپس لانے میں پوری طرح ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی نے پرفارمز اور ڈلیوری کے حوالے سے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی 4، 5 مہینے بعد کی پیشگوئی نہیں کرسکتا۔


خبر کا کوڈ: 947868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947868/نون-لیگ-کے-اندر-3-سال-میں-کوئی-توڑ-پھوڑ-نہیں-ہوئی-محمد-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org