0
Tuesday 10 Aug 2021 23:48

جی بی کو صوبہ بنانے کیلئے قائم کمیٹی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس

جی بی کو صوبہ بنانے کیلئے قائم کمیٹی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کیلئے قائم کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور، مشیر قانون جی بی سہیل عباس سمیت دیگر اعلیٰ وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔ زرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف سٹیک ہولڈرز کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز اور مجوزہ آئینی ترامیم پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تجاویزاور مجوزہ ترامیم کو پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش کرینگے اور ان سے بھی تجاویز لیں گے۔پندرہ دن بعد پھر اجلاس ہوگا اور مزید پیشرفت کو ممکن بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

زرائع کے مطابق گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کیلئے ہر سٹیک ہولڈر اپنی اپنی رائے پیش کر رہے ہیں، مجوزہ ترامیم میں سپریم کورٹ، پارلیمنٹ میں نمائندگی سمیت دیگر اہم ترین امور شامل ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ اس دفعہ جی بی میں کوئی آرڈر نہیں بلکہ باقاعدہ آئینی ترامیم کے زریعے اصلاحات لائی جائیں گی۔ یاد رہے کہ آئین کے زریعے سیٹ اپ دینے کا مطالبہ گلگت بلتستان کے اکثر سٹیک ہولڈرز کرتے آرہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا جس کیلئے انہوں نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی تھی۔ وفاقی وزیر قانون کی سربراہی میں قائم کمیٹی جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کیلئے آئینی میں ترامیم کے مختلف پہلوں پر غور کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 947871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش