QR CodeQR Code

کراچی کے ضلع وسطی میں کورونا کیسز میں اضافہ، اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

11 Aug 2021 02:11

کورونا کیسز سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 14 روز تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا، علاقوں میں ہر قسم نقل و حرکت پر پاپندی ہوگی جبکہ اشیاء خوردنوش و میڈیکل سروسز کی فراہمی سمارٹ لاک ڈاؤن سے مستشنیٰ ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے ضلع وسطی میں کورونا کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافے کے بعد ايک بار پھر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاديا گيا۔ سندھ حکومت نے ضلع وسطی میں 407 نئے مریضوں کی نشاندہی پر لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی اور گلبرگ کی متعدد یوسیز کو سیل کرديا ہے۔ کورونا کیسز سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 14 روز تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا، علاقوں میں ہر قسم نقل و حرکت پر پاپندی ہوگی جبکہ اشیاء خوردنوش و میڈیکل سروسز کی فراہمی سمارٹ لاک ڈاؤن سے مستشنیٰ ہوگی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی، جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 947886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947886/کراچی-کے-ضلع-وسطی-میں-کورونا-کیسز-اضافہ-اسمارٹ-لاک-ڈاؤن-نافذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org