0
Saturday 27 Aug 2011 02:13

تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ کی اپیل پر جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس حمایت مظلومین کے طور پر مذہبی جذبے کیساتھ منایا گیا اور ریلی نکالی گئی

تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ کی اپیل پر جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس حمایت مظلومین کے طور پر مذہبی جذبے کیساتھ منایا گیا اور ریلی نکالی گئی
راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔راولپنڈی سے نگالی گئی القدس ریلی کی قیادت مرکزی کنوینر عالمی یوم القدس حمایت مظلومین کمیٹی میثم تمار، ڈپٹی کنوینر سید عابد حسین شاہ، ضلعی کنوینر جابر حسین نقوی، آغا سید محمد مرتضیٰ موسوی ایڈووکیٹ، آغا سید علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ، سید حسنان محمد موسوی، سید افتخار حسین مشہدی اور دیگر رہنما کر رہے تھے۔ شرکائے ریلی نے مختلف بینرز اور پلے کارڈ اور کتبے اٹھار کھے تھے جن پر القدس کی آزادی تک جنگ رہے گی، امریکی ہندو سامراج مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور دیگر نعرے درج تھے۔ ریلی نے کمیٹی چوک میں جلسے کی شکل اختیار کر لی جس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کنوینر یوم القدس حمایت مظلومین کمیٹی ٹی این ایف جے میثم تمار نے کہا کہ مسلمان ملتِ واحدہ ہیں، ہمیں اصولی معاملات میں ایک ہوکر کفر کا مقابلہ کرنا پڑیگا، اس طرح نہ صرف بیتُ المقدس آزاد ہوگا بلکہ تمام مسائل بھی حل ہو سکتے ہیں۔
علامہ محسن علی ہمدانی نے کہا کہ عالم اسلام کے مسائل کا اصل سبب خود مسلم حکمران ہیں جو عالمی استعمار کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ القدس شریف و کشمیر کی بازیابی کیلئے مسلمانوں کو اپنے اپنے خول سے باہر نکل کر متحدہ عالمی اسلامی فورم قائم کرکے مشترکہ عملی جدوجہد کرنا ہو گی۔ اس موقع پر ضلعی کنوینر عالمی یوم القدس حمایت مظلومین کمیٹی ٹی این ایف جے جابر نقوی کی جانب سے پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بے بہا نعمتوں سے مالا مال مسلمانوں کا عالمی استعمار نے ناک میں دم کر رکھا ہے، کشمیر و فلسطین ہنود و یہود کے قبضے میں ہیں، دینی شعار میں سے خدا کی ایک عظیم نشانی بیتُ المقدس پر یہودیوں نے غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے جس کی وہ آئے دن بے حرمتی کرتے رہتے ہیں، کشمیر و فلسطین کے عوام پر کونسا ظلم نہیں ہوا؟ مگر بدقسمتی سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود نہ تو القدس کو بازیاب کرایا جا سکا اور نہ ہی کشمیر و فلسطین میں اُن پر عملدرآمد ہوا اور نہ یہ دیرینہ مسائل وہاں کے عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 94794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش