QR CodeQR Code

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں، جو بائیڈن

11 Aug 2021 12:03

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے افغان رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان کیخلاف متحد ہوکر لڑیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے افغان رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان کے خلاف متحد ہو کر لڑیں۔ صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، افغان حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ کابل میں امریکی سفارت خانے کو ممکنہ خطرات کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لے رہے ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ افغانستان میں بنیادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں, جو ہمارے لیے اہم ہیں، پرُتشدد واقعات طالبان کے معاہدوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔ خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان اور فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور طالبان دارالحکومت کابل سے 200 کلومیٹر دور تک پہنچ چکے ہیں۔ حال ہی میں طالبان نے افغانستان کے اہم شہر پل خمری پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور طالبان 5 روز کے دوران 8 ریاستی دارالحکومتوں کا کنٹرول حاصل کرچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 947952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947952/افغانستان-سے-امریکی-فوج-کے-انخلا-فیصلے-پر-کوئی-پچھتاوا-نہیں-جو-بائیڈن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org