0
Wednesday 11 Aug 2021 22:39

نواسہ رسول کی عزاداری صدیوں سے جاری، کوئی حکومت اس پر پابندی نہیں لگا سکتی، عامر خان

نواسہ رسول کی عزاداری صدیوں سے جاری، کوئی حکومت اس پر پابندی نہیں لگا سکتی، عامر خان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عبدالحسیب، شکیل احمد، عارف ایڈووکیٹ اور عادل خان کے ہمراہ نشتر پارک میں علامہ شہنشاہ حُسین نقوی سے ملاقات ہوئی۔ علامہ شہنشاہ حُسین نقوی نے عامر خان کو سندھ حکومت کی جانب سے لگائے جانے والی غیر معمولی پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان سے جاری عزاداری میں رکاوٹیں ڈالنا دانستہ طور پر صوبے کے حالات خراب کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں انتظامیہ سہولیات فراہم کرتی ہے جبکہ سندھ حکومت غیر سنجیدہ اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ عامر خان نے کہا کہ آپ کے تحفظات اور مسائل پر ہر فورم پر آواز اُٹھائیں گے اور ایم کیو ایم پاکستان ہمیشہ کی طرح صوبے بھر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔

بعد ازاں عامر خان نے موقع پر موجود میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری صدیوں سے جاری ہے، اس پر کوئی حکومت پابندی نہیں لگا سکتی، تعجب ہے کہ کراچی کی جیلوں میں مجالس پر پابندی لگا دی گئی ہے، بچپن سے خالق دینا ہال میں مجالس دیکھتے آرہے ہیں، اس سال بتایا جا رہا ہے کہ سندھ حکومت خالق دینا ہال میں مجلس کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ عامر خان نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور مجلس حُسین پر جو حکومتی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، انہیں فوری ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں منتخب شہری حکومت موجود نہیں ہے، لہٰذا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مجالس اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 948058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش