QR CodeQR Code

اگر اسرائیل کو بھرپور جواب نہ دیا جاتا تو لبنان پر جارحیت جاری رہتی، حزب اللہ

11 Aug 2021 23:11

محرم الحرام کے پہلے عشرے کی مناسبت سے اپنے خطاب میں لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے تاکید کی ہے کہ حزب اللہ جنگ نہیں چاہتی لیکن ہر جارحیت کا بھرپور جواب ضرور دیتی ہے اور یہ وہی چیز ہے جو چند روز قبل ہی وقوع پذیر ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے محرم الحرام کے پہلے عشرے کی مناسبت سے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ امریکہ عدالت کا سرچشمہ نہیں ہو سکتا جبکہ موجود تمام مسائل کا حل مزاحمت اور غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ مقابلے میں ہے۔ عرب ای مجلے العہد کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان جنگ نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ، غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت کا بھرپور جواب ضرور دیتی ہے اور یہ وہی چیز ہے جو چند روز قبل ہی وقوع پذیر ہوئی ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ اگر دشمن کو بھرپور جواب نہ دیا جاتا تو وہ ہمارے خلاف تاحال جارحیت جاری رکھتا کیونکہ وہ ایک ایسی منحوس رژیم ہے جو بارہا لبنانی خودمختاری کی خلاف ورزی کر چکی ہے جبکہ لبنانی سپوتوں کے بغیر کوئی لبنان کی حفاظت نہیں کر سکتا۔


خبر کا کوڈ: 948065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948065/اگر-اسرائیل-کو-بھرپور-جواب-نہ-دیا-جاتا-لبنان-پر-جارحیت-جاری-رہتی-حزب-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org