0
Thursday 12 Aug 2021 00:04

پی ڈی ایم کا مہنگائی پر حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

پی ڈی ایم کا مہنگائی پر حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم نے مہنگائی پر حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا اور حکومت کی جانب تمام انتخابی اصلاحات مسترد کر دیں۔ مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹریٹ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 3 ماہ بعد ساڑھے 4 گھنٹہ کا طویل اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں نواز شریف لندن اور مریم نواز لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے آئندہ مراحل اور ملک کو لاحق خارجہ محاذ پر خطرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک سنگین داخلی و خارجی حالات سے دوچار ہے جعلی حکومت ملک کے اندر اور باہر ہر محاذ پر ناکام ہے ملک عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے، ووٹنگ مشین دھاندلی کا آسان طریقہ ہے، یکطرفہ انتخابی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے، ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر میاں نواز شریف کا چیک اپ کررہے ہیں وہ علاج کے بغیر پاکستان واپس نہیں آئیں گے، حکومت میاں صاحب کی بیماری پر سیاست کر رہی۔ ایک سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست کا مجھے 30 سال میں کیا فائدہ ہوا۔
خبر کا کوڈ : 948081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش