QR CodeQR Code

ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا بے نقاب کیا، فواد چوہدری

12 Aug 2021 10:32

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیٹا نے ثابت کیا کہ فیک نیوز اور پروپیگنڈے کی لڑائی کے لیے صف بندی ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔ یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے بھارت اور افغانستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا ہے۔ فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیٹا نے ثابت کیا کہ فیک نیوز اور پروپیگنڈے کی لڑائی کے لیے صف بندی ضروری ہے، پاکستان کی رائے عامہ کو حقیقت سے آگاہ رہنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 948105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948105/ڈیجیٹل-میڈیا-ونگ-نے-پاکستان-کیخلاف-پروپیگنڈا-بے-نقاب-کیا-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org