0
Thursday 12 Aug 2021 15:11

نیب پر کورونا پھیلانے کے الزام کے سوا سارے الزام لگ چکے ہیں، چیئرمین نیب

نیب پر کورونا پھیلانے کے الزام کے سوا سارے الزام لگ چکے ہیں، چیئرمین نیب
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب پر کورونا پھیلانے کے الزام کے سوا سارے الزام لگ چکے ہیں۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نیب کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، تنقید ضرور کریں لیکن حقائق اور قانون کو دیکھ کر کریں، کرپشن کے خاتمے کی کوشش پر الزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، نیب سے متعلق نیب کا موقف بھی جان لینا چاہیے۔ نیب پر کورونا پھیلانے کے الزام کے سوا سارے الزام لگ چکے ہیں۔ چیئرمین نے کہا کہ 90 فیصد کیسوں کا مجھے علم نہیں ہوتا کس کے خلاف ہے، الزام ترشی کے باوجود نیب اپنا کام جاری رکھے گا، اگر ہمیں فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا تو سارے کیس نمٹا دیتے، پلے بارگین قانون میں موجود ہے اور اجازت عدالت دیتی ہے، زبردستی پلے بارگین ثابت کرنے پر سزا کیلئے خود کو پیش کروں گا، نیب جب بھی پلی بارگین کرتا ہے قانون کے مطابق کرتا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ اتنے الزامات لگ چکے ہیں جواب دینے کا وقت نہیں ملتا، اگر نیب نے زیادتی کی ہے تو عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے، نیب کا ادارہ کرپشن کے خاتمے کیلئے وجود میں آیا۔
خبر کا کوڈ : 948164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش