0
Thursday 12 Aug 2021 17:44

تمام مسالک تعلیماتِ امام حُسین کی روشنی میں یکجا ہوسکتے ہیں، پیر محمد نقیب الرحمن

تمام مسالک تعلیماتِ امام حُسین کی روشنی میں یکجا ہوسکتے ہیں، پیر محمد نقیب الرحمن
اسلام ٹائمز۔ ضلع راولپنڈی میں امن و امان کے قیام، فرقہ واریت اور انتشار کے روک تھام کے لئے آستانہِ عالیہ عیدگاہ شریف میں سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں علمائے کرام، مشائخِ عظام، دینی اسکالرز، تاجر برادری، سیاسی اکابرین اور افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور ہر قسم کے شر اور انتہاء پسندی کی روک تھام کے لئے منبر و محراب اور علمائے کرام کا کردار مرکزی اہمیت کا حامل رہا ہے، جنہوں نے عوام الناس کو تمام اختلافات بھلا کر ہمیشہ اخوت، رواداری، امن پسندی اور بھائی چارے کی ترغیب دی ہے۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسین فضائل و مناقب اور سیرت و کردار کا روشن و درخشاں باب ہیں اور اس عظیم شخصیت کو صرف ایک فرقہ کے ساتھ منسلک نہیں کیا جاسکتا ہے۔ حضرت امام حسین کی لازوال قربانی میں جرأت و شجاعت اور ہر حالت میں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا وہ پیغام ہے، جو ہمیشہ اسلام اور مسلمانوں کو ظالم کے خلاف میدان میں رہنے اور باطل قوتوں کی سرکوبی کا سبب بنتا رہے گا۔ شرکاء اجلاس کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسالک حضرت امام حسین کی تعلیمات کی روشنی میں فلاح پانے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے قریب تر ہوسکتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 948198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش