QR CodeQR Code

واقعہ کربلا نے سوئی ہوئی انسانیت کو بیدار کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا، علامہ حسن ظفر نقوی

12 Aug 2021 20:49

مسجد و امام بارگاہ حیدرکرارؑ کراچی میں محرم الحرام کی مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ اگر جناب سید الشہداء (ع) قیام نہ کرتے تو دنیا کے مظلوموں کو آزادی کی تحریکیں چلانے کا سلیقہ کہیں سے بھی نہ ملتا۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ نواسہ رسولؑ نے جب یہ دیکھا کہ دین میں تحریفات شروع کردی گئی ہیں اور لوگ ظلم و جبر کے سامنے بے بس ہوگئے ہیں تو آپ نے حق و صداقت کے پرچم کو بلند کرتے ہوئے اپنی مختصر سی جماعت کے ساتھ قیام کیا اور صبر و استقامت کی لازوال داستان رقم کی واقعہ کربلا نے سوئی ہوئی انسانیت کو بیدار کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ کراچی کی مسجد و امام بارگاہ حیدرکرارؑ اورنگی ٹاؤن میں محرم الحرام کی مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی کہا کہ اگر جناب سید الشہداء (ع) قیام نہ کرتے تو دنیا کے مظلوموں کو آزادی کی تحریکیں چلانے کا سلیقہ کہیں سے بھی نہ ملتا۔


خبر کا کوڈ: 948220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948220/واقعہ-کربلا-نے-سوئی-ہوئی-انسانیت-کو-بیدار-کرنے-میں-بنیادی-کردار-ادا-کیا-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org