QR CodeQR Code

کربلا وہ آفاقی تحریک ہے جو رہتی دنیا تک جاری رہے گی، علامہ شہنشاہ نقوی

12 Aug 2021 20:57

نشتر پارک میں مجالس عزا سے خطاب میں معروف عالم دین نے کہا کہ چودہ سو سال بعد بھی امام حسینؑ کے ذکر میں اتنے بڑے بڑے اجتماعات صرف پاکستان ہی میں نہیں پوری دنیا میں ان کی حیات ابدی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جو امام مظلومؑ سے آخر وقت تک جڑے رہے وہ بھی حیات جاوداں پاگئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے قرآن و اہل بیتؑ کی تعلیمات اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ابوتراب حیدر کرار امیر المومنین حضرت علی کعلیہ السلام بعد از نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب سے افضل اس لئے ہیں کہ سورہ رعد کی آیت 43 کے مطابق اللہ نے اپنے ساتھ علیؑ کو گواہ رسول بنایا ہے اور مولا علیؑ کے پاس پوری کتاب قرآن کریم کا علم ہے، کربلا وہ آفاقی تحریک ہے جو رہتی دنیا تک جاری رہے گی اور شاہ شہیدان کربلا حضرت امام حسینؑ ہر اہل حق کے دل میں تاقیامت منور رہیں گے، لوگوں کو اگر جینا ہے تو اُن سے جڑ جائیں جو مرے نہیں ہیں، چودہ سو سال بعد بھی امام حسینؑ کے ذکر میں اتنے بڑے بڑے اجتماعات صرف پاکستان ہی میں نہیں پوری دنیا میں ان کی حیات ابدی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جو امام مظلومؑ سے آخر وقت تک جڑے رہے وہ بھی حیات جاوداں پاگئے۔


خبر کا کوڈ: 948221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948221/کربلا-وہ-آفاقی-تحریک-ہے-جو-رہتی-دنیا-تک-جاری-رہے-گی-علامہ-شہنشاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org