QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس 13 اگست کو طلب

12 Aug 2021 21:19

کابینہ اجلاس میں صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹروں کی دیکھ بھال اور ان کی اڑانوں کے لیے پاک فضائیہ سے معاہدہ، اسکول بیگز سے متعلق رولز کی منظوری، اسپیشل پولیس فورسز کے 98 اہلکاروں کے لیے شہداء پیکج کی منظوری بھی دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا گیا ہے، جس میں 18 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ کابینہ اجلاس میں جنگلات کے تحفظ اور غیرقانونی طور پر لکڑی کی کٹائی کو روکنے سے متعلق قانون میں ترمیم اور اقدامات کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ اجلاس میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل سے متعلق الیکٹرک پاور ایکٹ 1997ء میں ترمیم، سوات میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کے لیے اضافی اراضی کی فراہمی کی بھی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹروں کی دیکھ بھال اور ان کی اڑانوں کے لیے پاک فضائیہ سے معاہدہ، اسکول بیگز سے متعلق رولز کی منظوری، اسپیشل پولیس فورسز کے 98 اہلکاروں کے لیے شہداء پیکج کی منظوری بھی دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 948227

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948227/خیبر-پختونخوا-کابینہ-کا-اجلاس-13-اگست-کو-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org