0
Friday 13 Aug 2021 01:08

محرم الحرام، پاراچنار میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کرلئے گئے ہیں، بریگیڈئیر نجف عباس

محرم الحرام، پاراچنار میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کرلئے گئے ہیں، بریگیڈئیر نجف عباس
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے موقع پر پاراچنار سمیت ضلع بھر میں سیکورٹی سمیت تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پاراچنار میں 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس نے محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں 73 بریگیڈ میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عزادری کی مجالس اور جلوسوں کیلئے پاراچنار سمیت تمام ضلع کرم میں فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، جس میں پاک فوج کے آفسر و جوان، ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس اور مقامی رضاکار جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں کے اطراف میں تعینات کئے ہیں جبکہ میڈیکل ٹیمیں، سول ڈیفنس کے رضاکار بھی مقررہ جگہوں پر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں، پاک افغان سرحد کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے جبکہ ہر قسم کی پرائیویٹ ٹریفک پر بھی شہر میں داخلے پر پابندی ہوگی، عزاداروں کو لانے لے جانے کیلئے سرکاری شٹل سروس کا بندوبست کیا گیا ہے۔ 

بریگیڈیئر نجف عباس نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کی ہر وقت یہی کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان میں عوام بالخصوص عزاداری کے اجتماعات کو نشانہ بنائیں، مگر عوام کے مکمل تعاون سے پاکستان میں امن کے دشمنوں کی ہر مزموم کوشش کو ناکام بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے کیونکہ پاراچنار اور دیہات پاک افغان سرحد پر واقع ہونے کی وجہ سے یہاں خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 948263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش