0
Friday 13 Aug 2021 01:16

افغان حکومت نے طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیشکش کردی

افغان حکومت نے طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیشکش کردی
اسلام ٹائمز۔ افغان حکومت نے ملک میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے باعث طالبان کو شراکت اقتدار کی پیشکش کردی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کو یہ پیشکش قطر کے ذریعے کی گئی ہے، جہاں طالبان کا نہ صرف سیاسی دفتر موجود ہے بلکہ افغان امن عمل پر بات چیت بھی جاری ہے۔ دوسری جانب کابل میں افغان صدارتی محل کی جانب سے اس پیشکش کی تصدیق تو نہیں کی گئی تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ امن عمل کے لیے منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جب کہ دوحا میں مذاکرات جاری ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے غزنی شہر کا بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے جس کے بعد رواں ہفتے طالبان کی جانب سے قبضہ کیے گئے دارالحکومتوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے جب کہ حکومت نے اس صورتحال کے بعد ہی طالبان کو پیش کش کی ہے۔ اس کے علاوہ گورنر غزنی اپنی جان اور محفوظ راستہ دینے کے بدلے شہر طالبان کے حوالے کرکے فرار ہوگئے تھے تاہم افغان سیکیورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 948264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش