0
Friday 13 Aug 2021 01:22

ترک صدر طیب اردگان طالبان کیساتھ ملاقات کے خواہاں

ترک صدر طیب اردگان طالبان کیساتھ ملاقات کے خواہاں
اسلام ٹائمز۔ ترک صدر طیب اردگان نے افغانستان میں امن کے لیے طالبان سے ملاقات کا اشارہ دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ترک حکام طالبان سے مذاکرات کے لیے کام کررہے ہیں تاہم میں خود طالبان لیڈر سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، اس کے علاوہ قطر میں حکام سے ملاقات ہوئی جہاں ہم نے طالبان کی پیشقدمی کو روکنے اور امن کی جانب قدم بڑھانے پر بات کی تھی۔ ترک صدر نے کہا کہ اگر طالبان کو قابو میں نہ کیا گیا تو ہمارے لیے افغانستان میں امن حاصل کرنا ناممکن ہوگا جب کہ افغانستان اور وہاں موجود عوام کی موجودہ صورتحال انتہائی خراب ہے۔
خبر کا کوڈ : 948265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش