0
Friday 13 Aug 2021 11:27

جی بی میں کرونا بے قابو، مزید 94 نئے کیسز

جی بی میں کرونا بے قابو، مزید 94 نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا بے قابو ہونے لگا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 94 نئے کیسز سامنے آگئے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سکردو میں 39، گلگت میں 17، کھرمنگ 12، گانچھے 11، دیامر 9، شگر 4، استور اور غذر میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔ خطے میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 946 ہو گئی ہے۔ سکردو سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کرونا کے 283 مریض زیر علاج ہیں جبکہ گلگت میں 195، غذر 137 مریض زیر علاج ہیں۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے اب تک 161 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 948315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش