QR CodeQR Code

عراق، امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ بم حملے کا شکار

13 Aug 2021 18:59

عراق کے جنوبی صوبے الديوانیہ میں قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراق میں غیرقانونی طور پر قابض امریکی فوج کا ایک اور قافلہ بم حملے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کا یہ لاجسٹک قافلہ صوبہ الديوانيہ میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرایا جس سے فوجی قافلے میں موجود متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئیں۔ اس بم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی مزاحمتی گروہ نے قبول نہیں کی تاہم عراقی مزاحمت نے اعلان کر رکھا ہے کہ ملک سے امریکی افواج کے مکمل انخلاء تک امریکی فوج پر حملے جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ کویت کے ساتھ ملحقہ عراقی سرحدی گذرگاہ جریشان، جس پر بغداد کا کوئی کنٹرول نہیں، سے ہلکے و بھاری فوجی اسلحے و عسکری سازوسامان پر مشتمل امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے گاہے بگاہے کویت سے عراق میں داخل ہوتے رہتے ہیں جنہیں عراقی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 948396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948396/عراق-امریکی-فوج-کا-لاجسٹک-قافلہ-بم-حملے-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org