QR CodeQR Code

جیکب آباد، جماعت اسلامی خواتین کے زیر اہتمام شہادت امام حسینؑ کانفرنس کا انعقاد

13 Aug 2021 23:46

شہادت امام حسینؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری عائشہ ظہیر نے کہا کہ اللہ کی زمین پر جب اللہ کے نظام کی بجائے انسان اپنا قانون لاگو کرتے ہیں، تو مسلمان اس نظام کے خلاف جدوجہد کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ شعبہ خواتین کی جنرل سیکریٹری عائشہ ظہیر کا کہنا ہے کہ شہادت امام حسینؑ ہمیں اس بات کی یاد دلاتی ہے کہ جب زمین پر اللہ کی نافرمانی ہوتی ہے، تو واقعہ کربلا جیسے واقعات ہوتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کے شہر جیکب آباد میں شہادت امام حسینؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عائشہ ظہیر نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ شروع بھی قربانی سے ہے اور ختم بھی قربانی پر ہوتا ہے، اللہ کی زمین پر جب اللہ کے نظام کی بجائے انسان اپنا قانون لاگو کرتے ہیں، تو مسلمان اس نظام کے خلاف جدوجہد کرتا ہے، اپنی جان اور مال کی پرواہ کئے بغیر اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھتا ہے، جب تک اسلامی قانون کا نفاذ نہ ہو جائیں۔ اس موقع پر ضلعی ناظمہ نگینہ عبدالرسول اور شہر کی ناظمہ ام عبدالحسیب بھی موجود تھیں۔


خبر کا کوڈ: 948430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948430/جیکب-ا-باد-جماعت-اسلامی-خواتین-کے-زیر-اہتمام-شہادت-امام-حسین-کانفرنس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org