QR CodeQR Code

کراچی ایکسپو سینٹر میں بغیر ویکسین لگائے سلپس دینے والے 2 ملازم گرفتار

14 Aug 2021 06:47

سپروائزر کے مطابق اختر علی کے ہاتھ سلپ اور 22 شناختی کارڈ کی کاپیاں تھیں، اختر علی نے بتایا وہ خاکروب کیساتھ مل کر جعلی ویکسی نیشن سلپ بناتا ہے، بغیر ویکسین سلپ بنانے کے لوگوں سے پیسے لئے جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایکسپو سینٹر میں بغیر ویکسین لگائے سلپس دینے والے 2 ملازمین کو گرفتار کرکے سپروائزر ایکسپو سینٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں بغیر ویکسین لگائے سلپس دینے والے 2 ملازم گرفتار کرلیا گیا، خاکروب شہباز مسیح اور ڈیٹا انٹری آپریٹر اختر علی کو جیل بھیج دیا ہے۔ عزیز بھٹی تھانے میں سپروائزر ایکسپو سینٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سپروائزر وجاہت علی کا کہنا ہے کہ میں حسب معمول ویکسین نیشن کے کاموں کی نگرانی کررہا تھا، رات گئے خاکروب کو ایک شخص کے ہمراہ پایا تو معلومات لیں۔

سپروائزر کے مطابق اختر علی کے ہاتھ سلپ اور 22 شناختی کارڈ کی کاپیاں تھیں، اختر علی نے بتایا وہ خاکروب کیساتھ مل کر جعلی ویکسی نیشن سلپ بناتا ہے، بغیر ویکسین سلپ بنانے کے لوگوں سے پیسے لئے جاتے ہیں۔ وجاہت علی نے کہا کہ شہباز مسیح سے بھی 14 ویکسی نیشن سلپ اور 15 شناختی کارڈ برآمد کئے، ملزمان سے مجموعی طور پر 37 شناختی کارڈ کی کاپیاں برآمد ہوئیں۔ سپروائزر کا کہنا تھا کہ دونوں کے قبضے سے جعلی 18 ویکسی نیشن سلپ بھی برآمد ہوئیں، ملزمان کو اسٹاف کے ہمراہ پکڑ کر تھانے لایا گیا، کارروائی کی درخواست کی۔


خبر کا کوڈ: 948469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948469/کراچی-ایکسپو-سینٹر-میں-بغیر-ویکسین-لگائے-سلپس-دینے-والے-2-ملازم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org