0
Saturday 14 Aug 2021 20:26
جامعہ نعیمیہ میں جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب

لاہور، جامعہ نعیمیہ سے داتا دربار تک استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد

ترقی کیلئے پاکستان کو حقیقی جمہوری طرز پر چلایا جائے، راغب نعیمی
لاہور، جامعہ نعیمیہ سے داتا دربار تک استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے پاکستان کو حقیقی جمہوری طرز پر چلایا جائے، پاکستان کو عظیم ملک بنانے کیلئے ہمیں قائداعظم کے بتائے راستے پر چلنا ہوگا۔ ہمیں پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ 14 اگست پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑا دن ہے، ہم سب نے مل کر اس کو شایان شان طریقے سے منانا ہے۔ 14 اگست پر ہم ان لاکھوں مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے قیام پاکستان کیلئے ہجرت کی اور عظیم قربانیاں دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزم نعیمیہ اور نعیمین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ میں تحریک آزادی پاکستان کے شہداء کیلئے قرآن خوانی کے بعد جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ پرچم کشائی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں شیخ الحدیث مولانا عبدالعلیم سیالوی، مولانا محبوب احمد، ڈاکٹر سلیمان قادری، مفتی محمد عمران حنفی، مفتی قیصر شہزاد نعیمی، مفتی ندیم قمر، مولانا شفقت علی یوسفی، مفتی محمد مدنی، مولانا مسعود احمد سیالوی، مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی، مفتی بلال فاروق سمیت اساتذہ، طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علامہ راغب نعیمی نے مزید کہا کہ 14 اگست صرف ایک تقریب نہیں بلکہ تاریخ کا ایک اہم باب ہے کیونکہ اس روز برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو اپنی جدوجہد کا صلہ ملا اور انہیں غیر ملکی تسلط سے آزادی نصیب ہوئی، 14 اگست کو اللہ تعالی نے ہمیں آزادی کی نعمت سے نوازا اس کی ہمیں قدر کرنی چاہئیے، پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، یوم آزادی مناتے ہوئے ہمیں اپنے ان لاکھوں بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے جن کی بدولت آج ہم ایک آزاد ملک کے باسی ہیں۔

بعدازاں بزم نعیمیہ کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ سے جشن آزادی استحکام پاکستان موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ ریلی گڑھی شاہو، کوئین میری کالج، لاہور پریس کلب، فیصل چوک، مال روڈ، جی پی او چوک، ناصر باغ سے ہوتی ہوئی داتا دربار پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 948498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش