0
Saturday 14 Aug 2021 10:59

لورا لائی میں ایف سی کی گاڑی پر حملہ، ایک جوان شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

لورا لائی میں ایف سی کی گاڑی پر حملہ، ایک جوان شہید، 3 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع لورا لائی کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتائی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لورا لائی میں ہونے والے حملے میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے نائیک شریف شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں ایف سی کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے میجر قاسم اور ایف سی کے ایک جوان زخمی ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 948517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش