QR CodeQR Code

بہت جلد کشمیری اور فلسطینی بھی آزاد فضا میں سانس لیں گے، گورنر پنجاب

14 Aug 2021 11:29

چودھری محمد سرور کا یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو ذاتی اور سیاسی نہیں صرف اور صرف قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، اداروں کی مضبوطی سے ہی ملک مضبوط ہوگا۔ گورنر پنجاب نے عوام سے اپیل کی کہ عوام جشن آزادی کے موقعہ پر کورونا ایس او پیز کا بھی خاص خیال رکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے قیام پاکستان اور ملکی دفاع کے شہداء کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمد للہ پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے، ہم پاکستان کو قائداعظمؒ کے ویژن کے مطابق مضبوط اور خوشحال بنا رہے ہیں۔ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج ہیں، جو دشمن کو بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر کشمیری اور فلسطینی عوام کی آزادی کیلئے بھی دعاگو ہیں، ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر اور فلسطین بھی آزاد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو عہد کرنا ہے کہ ملکی ترقی، استحکام اور امن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو ذاتی اور سیاسی نہیں صرف اور صرف قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، اداروں کی مضبوطی سے ہی ملک مضبوط ہوگا۔ گورنر پنجاب نے عوام سے اپیل کی کہ عوام جشن آزادی کے موقعہ پر کورونا ایس او پیز کا بھی خاص خیال رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 948525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948525/بہت-جلد-کشمیری-اور-فلسطینی-بھی-ا-زاد-فضا-میں-سانس-لیں-گے-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org