QR CodeQR Code

کوئٹہ میں قومی پرچم کی ریڑھی پر حملہ، 5 بچوں سمیت 9 افراد زخمی

14 Aug 2021 17:04

حملے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 2 نوجوان اور 5 بچے بھی شامل ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ 14 اگست یوم آزادی پر دہشتگردوں نے کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں سرپل کے قریب قومی پرچم فروخت کرنے والی ایک اور ریڑھی کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریڑھی پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا گیا ہے، جس کے دھماکے سے 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ٹراما سینٹر کوئٹہ لے جایا گیا۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 2 نوجوان اور 5 بچے بھی شامل ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 948583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948583/کوئٹہ-میں-قومی-پرچم-کی-ریڑھی-پر-حملہ-5-بچوں-سمیت-9-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org