QR CodeQR Code

کوئٹہ، میلینیم مال کے قریب فائرنگ کا واقعہ

14 Aug 2021 17:25

اطلاعات کے مطابق میٹروپولیٹن کے عملے کو نشانہ بنایا گیا ہے، جو صفائی میں مصروف تھا۔


اسلام ٹائمز۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے عملے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلستان روڈ کوئٹہ پر نامعلوم افراد نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے پر فائرنگ کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ میٹروپولیٹن کا عملہ آئی جی آفس اور ملینیم مال کے قریب صفائی میں مصروف تھا، جب دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مزید اطلاعات کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا ہے، البتہ ملزمان کے خلاف بروقت کارروائی نہیں کی جاسکی اور وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 948588

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948588/کوئٹہ-میلینیم-مال-کے-قریب-فائرنگ-کا-واقعہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org